رواں سال کا آخری سپر مون آج ہوگا، پاکستان میں بھی نظارہ کیا جاسکے گا

اسلام آباد(آئی این پی )سال 2025 کا آخری سپر مون  آج  پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔سپارکو کے مطابق سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار کے زمین سے قریب ترین مقام پر پہنچے اور اسی وقت مکمل طور پر روشن بھی ہو، قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں قدرے بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔سپارکو کے اعلامیے کے مطابق سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا، جبکہ 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا تب اس کی روشنائی 99.8 فیصد تک پہنچ جائے گی