ملتان (آئی این پی ) سینئر سیاستدان جاویدہاشمی نے کہا ہے نوازشریف مجھ سے ایک بارناراض ہوگئے کہ آپ نے مجھے ایک گھنٹہ انتظار کرایا تھا، آپ کو یاد ہے؟ میں نے کہا کہ کوئی نہیں،اصرارکیا تو میں نے کہاکہ اگر ہے بھی تو نہیں ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کامزیدکہناتھاکہ میں نے کہاکہ آپ وزیراعظم ہیں، میں وزیر ہوں آپ کا ، اللہ نے آپ کو مقام دیا ہے، آپ نے ہنس کر ہماری طرف دیکھنا ہے ،ہماری رات گزر جاتی ہے ، مجیب الرحمان شامی اورحفیظ اللہ نیازی میرے دوست تھے، ملنے آگئے، بیڈ روم میں تھا تو اپنے لوگوں کو کہا کہ ان کوادھر ہی بھیج دیں، گھر کی باتیں ہی کرنی تھیں، جو گھر کے ہوتے ہیں ان کو بیڈروم میں بٹھا لیتے ہیں،وہ بیٹھے رہے، جانے لگے تو مجیب شامی نے کہا کہ ہم بھول گئے، نواز شریف کو بھی لائے تھے۔ جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ زیادتی کی تو انہوں نے کی ، مجھے پتہ ہی نہیں، وزیراعظم بن کر غصہ اب نکال رہے ہیں