امتحانات کے نتائج کی تیاری تک لاہور بورڈ کے افسروںاور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

لاہور(آئی این پی )لاہور بورڈ نے امتحانات کے نتائج کی تیاری تک تمام افسروں اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔کنڑولر امتحانات شعبے کے تمام افسران اور ملازمین کے ساتھ ساتھ سیکرٹری سٹاف میںبھی نتائج سے متعلق عملے کی چھٹیاں کینسل کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ 24 جولائی کو میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جانا ہے۔