پشاور(آئی این پی )تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔بورڈ انتظامیہ کے مطابق نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 97 ہزار 950 طلبہ نے حصہ لیا، ان میں 39 ہزار 103 طلبہ کامیاب قرار پائے، جبکہ 57 ہزار 847 طلبہ کو دسویں جماعت میں پروموٹ کر دیا گیا۔نویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی کامیابی کا تناسب 99 فیصد رہا۔