اساتذہ کومعاوضوں کی ادا ئیگی ، لاہور تعلیمی بورڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

7ماہ گزرنے کے باوجودامتحانات کی نگرانی پرمامورہزاروں اساتذہ کومعاوضہ نہیں ملا تھا
سٹاف کوادائیگیوں کاعمل تیز،6500سپروائزری سٹاف کو اکائو نٹ میں ادائیگیاں ہوچکی
 بورڈمعاوضے سے محروم سپروائزری سٹاف کوادائیگیاں کر ے گا، بینک اکائو نٹ جمع کروائیں
 لاہور (آئی این پی )میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحانات میں اساتذہ کومعاوضوں کی ادائیگیوں کیلئے لاہور تعلیمی بورڈنے سٹاف کی چھٹیاں بند کر دیں۔7ماہ گزرنے کے باوجودامتحانات کی نگرانی پرمامورہزاروں اساتذہ کومعاوضہ نہیں ملا تھا،اب لاہورتعلیمی بورڈنے سپروائزری سٹاف کوادائیگیوں کاعمل تیزکردیاہے ۔بورڈحکام کے مطابق ان میں سے6500سپروائزری سٹاف کوان کے اکائو نٹ میں ادائیگیاں ہوچکی ہیں،جن اساتذہ کوادائیگیاں نہیں ہوئیں ان کے بینک اکائو نٹ درکارہیں۔بورڈحکام کے مطابق بورڈسٹاف معاوضے سے محروم سپروائزری سٹاف کوادائیگیاں کریگا،سپروائزری سٹاف اپنے بینک اکائو نٹ جلدازجلدادارے میں جمع کروائیں،بینک اکائونٹ سے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے سپروائزری سٹاف کوجلدادائیگیاں ہو سکیں گی۔