مذہب و آئین میں سیلف ڈیفنس کی اجازت ہے، خاموش رہنا اور جواب نہ دینا خودکشی ہے
عمران خان سے ملنے کے لئے آنے والے بچوں کی گرفتاری کی بات شرمناک اور کم ظرفی ہے
پارٹی میں گروپ بندی نہیں ہونی چاہیے، سب کو متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے:وزیراعلی خیبرپختونخوا
پشاور(آئی ا ین پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام سے دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، عمران خان سے ملنے آنے والے ان کے بچوں کی گرفتاری کی بات شرمناک اور کم ظرفی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو بچے صرف والد سے ملنے آ رہے ہیں، ان پر گرفتاری کی بات شرمناک ہے، عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے، ان کی گرفتاری کی بات کرنا انتہائی کم ظرفی ہے، سیاسی انتقام سے دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر مجھے یقین ہو کہ کوئی مجھے گولی مارنے آ رہا ہے تو میں بھی جواب دوں گا، یہ میرا ذاتی مقف ہے، ہمارے مذہب اور آئین میں مکمل سیلف ڈیفنس کی اجازت موجود ہے، خاموش رہنا اور جواب نہ دینا خودکشی کے مترادف ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ پارٹی میں گروپ بندی نہیں ہونی چاہیے، سب کو متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے، میں نے ہمیشہ پارٹی میں اتحاد اور قوم کو یکجا رکھنے کی بات کی ہے، اگر خیبرپختونخوا حکومت گری تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ سے متعلق تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے،