پنجاب پولیس، رینجرز اور فوجی سپاہیوں نے اپنی عوام پر گولیاں چلائی ہیں، حقیقی آزادی تک ہماری تحریک جاری رہے گی
پی ٹی آئی فسطائیت اور فرعونیت کا مقابلہ کر رہی ہے‘فارم 45 پر اقتدار میں آنیوالی حکومت کو پیغام دیتا ہوں ہوش کے ناخن لے
پشاور(آئی این پی )وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے پی ٹی آئی فسطائیت اور فرعونیت کا مقابلہ کر رہی ہے، جو حال فرعون کا ہوا وہی حال ان لوگوں کا ہوگا۔انہوں نے حویلیاں میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا حقیقی آزادی تک ہماری تحریک جاری رہے گی‘ نواز شریف نے اس حلقے میں کچھ نہیں کیا، میں نواز شریف کی طرح جھوٹ نہیں بولوں گا۔ حقیقی آزادی تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔ میں فوجی کا بیٹا اور بھائی ہوں، مگر افسوس ک فوج نے اسلام آباد میں ہم پر گولیاں چلائیں، پنجاب پولیس، رینجرز اور فوجی سپاہیوں نے اپنی عوام پر گولیاں چلائی ہیں‘ ریاست ہمیں بغاوت پر اکسا رہی ہے، آئندہ ہم پرامن کا نعرہ نہیں لگائیں گے بلکہ گولی کا جواب گولی سے دیں گے۔ فارم 45 پر اقتدار میں آنے والی حکومت کو پیغام دیتا ہوں ہوش کے ناخن لیں۔