پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہوتا نظر نہیں آرہا:شیر افضل مروت

اسلام آباد(آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت  نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہوتا نظر نہیں آرہا، یہ منتیں کر رہے ہیں کہ کوئی فیس سیونگ مل جائے۔ ایک انٹرویو میںشیر افضل مروت نے دعوی کیا کہ بات چیت چل رہی ہے احتجاج منسوخ کیا جائے تو بشری بی بی کو ریلیف مل سکتا ہے۔ شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں نے زندگی میں کسی کے کہنے پر کبھی کچھ نہیں کیا۔  میرے پاس آئینی قانونی جواز ہے کہ سہیل آفریدی سے کے پی کو چھٹکارا دلائوں۔ سہیل آفریدی کے وزیراعلی بننے کے 6ماہ بعد میں نے درخواست دائر کی۔بانی پی ٹی آئی نے کے پی بند کرنے کا کہا تھا کیوں نہیں کیا؟ اٹک میں راتوں رات دھرنا کس کے کہنے پر ختم کیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ یہ لانگ مارچ کرکے اور 20لاکھ لوگ لاکر دکھا دیں؟تو پھر میں کہوں گا یہ عمران خان کا سچا سپاہی ہے۔