کوئی پانی کو روکنے کا کہے گا تو ہم اس کو جنگ سمجھیں گے، پہلے بھی پاکستان سے چھیڑ خانی کر کے بھارت اس کا خمیازہ بھگت چکا ہے
اسلا م آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے بھارت کہتا ہے ہم انڈس ٹریٹی کو نہیں مانتے، پانی روک لیں گے، بھارت کو سوچنا چاہیے ان کا پانی بھی تو دوسرے ملک سے آرہا ہے، کوئی اس کو روکنے کا کہے گا تو ہم اس کو جنگ سمجھیں گے۔ گزشتہ روز منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے بھی پاکستان سے چھیڑ خانی کر کے اس کا خمیازہ بھگت چکا ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ پانی روک کے چھوڑیں گے تو سیلاب آئے گا، پانی کو روک دیں گے تو قحط ہوگا، کوئی اس کو روکنے کا کہے گا تو ہم اس کو جنگ سمجھیں گے۔