آئی ایم ایف سے 3 سال میں 4 معاہدے کئے گئے:وقاص اکرم

 پشاور(آئی این پی ) تحریکِ انصاف  کے مرکزی سکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے  پی ٹی آئی کو طعنے دینے والوں نے آئی ایم ایف کیساتھ 3 سالوں میں4 معاہدے کیے۔صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ  پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  آپ ہمیں بار بار بارودی سرنگوں کے طعنے دے رہے تھے، 8 فروری کے بعد ہی بارودی سرنگیں بچھائی ہوں گی‘ بلاول بھٹو  کہہ رہے تھے یہ پی ٹی آئی نہیں، پی ٹی آئی آئی ایم ایف ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ آئی ایم ایف کی بارودی سرنگیں پی ٹی آئی نے بچھائیں، ہم انتظار کر رہے ہیں پی ڈی ایم ون اور ٹو بتائے آپ نے کونسی ڈیل ختم کی۔اس موقع پر مشیر خزانہ کے پی کے حکومت مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جیب میں پیسے ہوں تو مہنگی چیز بھی سستی لگتی ہے، گزشتہ 2 سالوں میں ہر چیز کی قیمت بڑھی، زراعت میں منفی گروتھ ہوئی جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوئی