اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز سنیارٹی کیس میں عدالتی فیصلے کیخلاف مزید 2 انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کردی گئیں۔ اپیلیں کراچی بار اور شعیب شاہین کی جانب سے دائر کی گئی ہیں، انٹرا کورٹ اپیلوں میں ججز سنیارٹی کیس کا 19 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے