سندھ پولیس افسران سینیارٹی کیس، سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں مسترد

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے   سندھ پولیس افسران کی سینیارٹی سے متعلق دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سندھ سروس ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا اور قرار دیا کہ سینیارٹی کی بحالی متاثرہ افسران کا آئینی حق ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ 2019 سے قبل والی سینیارٹی کو بحال رکھنے کا حکم درست ہے اور حکومت سندھ کی جانب سے دائر تمام اپیلیں خارج کی جاتی ہیں