پشاور(آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق چیف جسٹس سید محمد عتیق شاہ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج برقرار ہیں جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے جانے والے جج جسٹس بابر ستار کوسنیارٹی میں 7واں نمبر دیاگیاہے جسٹس اعجاز انور سینئر پیونی جج کی حیثیت سے اپنی پوزیشن پر برقرار رہیں گے۔ جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس سید ارشد علی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔ اسی طرح جسٹس محمد نعیم انور پانچویں جبکہ جسٹس وقار احمد چھٹے نمبر پر شامل ہیں۔پشاور ہائیکورٹ کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے تبادلے پر آنے والے جسٹس بابر ستار کو سنیارٹی لسٹ میں ساتواں نمبر دیا گیا ہے۔ جسٹس کامران حیات میانخیل آٹھویں اور جسٹس محمد اعجاز خان نویں نمبر پر ہیں جبکہ جسٹس محمد فہیم ولی دسویں نمبر پر شامل کیے گئے ہیں۔جاری کردہ فہرست کے مطابق جسٹس خورشید اقبال گیارہویں اور جسٹس طارق آفریدی بارہویں نمبر پر ہیں