اسلام آباد (آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔دونوں بارز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف الگ الگ انٹراکورٹ اپیلیں دائرکردیں ۔سپریم کورٹ میں دائرکی گئی اپیلوں میں پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہیکہ اپیلوں پر فیصلے تک پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ اور اس کے نتیجہ میں ہونے والے اقدامات معطل کئے جائیں۔