سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے خبردار کیا ہے کہ ان کے نام سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس لوگوں سے پیسے مانگنے میں مصروف ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے عوام کو ہدایت کی کہ وہ ان جعلی اکاؤنٹس کو فالو نہ کریں۔بشریٰ انصاری نے بتایا کہ کچھ جعلی اکاؤنٹس یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ غریبوں یا بیواؤں کی مدد کے لیے این جی او قائم کر رہے ہیں یا عطیات اکٹھا کر رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے کبھی کسی سے پیسے نہیں مانگے۔اداکارہ نے کہا کہ ایسے بےشرم لوگ سوشل میڈیا پر بڑھ رہے ہیں جو نامور شخصیات کے اکاؤنٹس کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اصلی پروفائلز کی نشاندہی کی اور کہا کہ اصل اکاؤنٹس کے علاوہ کسی کو فالو نہ کیا جائے۔ بشریٰ انصاری نے جعلی اکاؤنٹس کو رپورٹ بھی کر دیا ہے۔