مریم نفیس کے شوہر کو بشریٰ انصاری کا سابق داماد قرار دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

مریم نفیس کے شوہر کو بشریٰ انصاری کا سابق داماد قرار دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

مریم نفیس کے پریگنینسی فوٹو شوٹ پر تنقید کے بعد ان کے شوہر امان احمد بھی خبروں کی زینت بن گئے۔

اداکارہ مریم نفیس اپنے پریگنینسی فوٹو شوٹ اور انسٹاگرام پوسٹس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک انسٹا اسٹوری میں بیرون ملک روانگی کی اطلاع دی، جس پر کچھ صارفین نے انہیں غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کا طعنہ دیا، جس کا انہوں نے اعتراف بھی کیا۔اب ایک نئی بحث اس وقت چھڑ گئی جب ایک سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا کہ مریم نفیس کے شوہر امان احمد، لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کے سابق داماد اور ان کی بیٹی میرا انصاری کے پہلے شوہر تھے۔ اس دعوے کے بعد میرا انصاری کی پہلی شادی کی تصاویر دوبارہ وائرل ہو گئی ہیں، اور سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آیا امان احمد ہی ان کے سابق شوہر تھے یا پھر وہ کسی اور قریبی رشتہ دار سے مشابہت رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ میرا انصاری نے نومبر 2020 میں نیویارک میں دوسری شادی کی تھی اور ان کے پہلی شادی سے دو بچے ہیں۔