سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کراچی میں فلم ’شیروز‘ کے پریمیئر میں اپنے منفرد لباس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
بشریٰ انصاری نے فلم کے پریمیئر میں آف وائٹ کروشیا ٹاپ کے ساتھ نیلی جینز اور رنگ برنگے جوگرز پہن رکھے تھے۔تقریب میں اداکارہ کی شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے ان کے لباس کے انتخاب پر مختلف آرا کا اظہار کیا۔کچھ صارفین نے پریمیئر کے لیے ان کے لباس کو انتہائی کیژول قرار دیا، جبکہ بعض نے ان کے فیشن سینس پر بھی تنقید کی۔واضح رہے کہ بشریٰ انصاری اپنے منفرد اور رنگین ملبوسات کے باعث اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کرتی رہی ہیں۔