پاکستان ایران میں امن و استحکام کے لیے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان ایران میں امن و استحکام کے لیے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ایران میں امن و استحکام کی حمایت کرتا ہے۔

 پاکستان چاہتا ہے کہ ایران کے مسائل کا پر امن حل نکلے اور امید ہے کہ ایران اپنے بحران پر جلد قابو پا لے گا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران طاہر اندرابی نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک بات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ صدر مملکت بحرین کے دورے پر ہیں، جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان نے صومالی لینڈ سے متعلق اپنا موقف دوبارہ واضح کیا۔طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان امیگریشن ویزہ کے معاملات پر امریکی حکام سے رابطے میں ہے، اور امیگریشن ویزے کا جائزہ امریکا کی جانب سے معمول کا عمل ہے۔