لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں معروف اسٹیج اداکار قیصر پیاسے نوسربازوں کی واردات کا شکار ہو گئے۔ نوسرباز اداکار کی گاڑی سے قیمتی موبائل فون لے کر فرار ہو گئیپولیس کے مطابق یہ واقعہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا۔نوسربازوں نے اشارہ دے کر قیصر پیاسے کی گاڑی رکوائی۔ایف آئی آر کے مطابق ایک نوسرباز نے گاڑی کو ہاتھ مار کر جھگڑا شروع کر دیاجس دوران دوسرا نوسرباز گاڑی کی دوسری جانب سے قیمتی موبائل فون اٹھا کر موقع سے فرار ہو گیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی گارڈن ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوسربازوں کی تلاش کے لیے مختلف
پہلوؤں سے کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس قسم کی وارداتوں سے بچنے کے لیے محتاط رہیں اور مشکوک افراد سے فاصلہ رکھیں۔