کامیڈین قیصر پیا کاسی سی ڈی کو زبردست خراج تحسین

لاہور(کرائم رپورٹر)معروف کامیڈین قیصر پیا نے سی سی ڈی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا معروف کامیڈین قیصر پیا کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ اور انکی تمام ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جرائم پیشہ افراد کی مکمل سرکوبی کیلئے سی سی ڈی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں سی سی ڈی نے مختصر وقت میں وہ کر دکھایا جو پہلے کبھی نہیں ہواچند ماہ قبل ڈاکوؤں نے میرے بھائی کو زدکوب کر کے اسکی 125موٹر سائیکل چھین لی تھی سی سی ڈی کے ایس ایس پی آفتاب پھلروان اور ڈی ایس پی محمد قمر ساجد نے وعدہ کیا تھا کہ وہ میری موٹر سائیکل ضرور تلاش کر کے واپس کریں گیآج سی سی ڈی نے میری چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کر کے مجھے واپس کر دی ہے۔ اپنی چھینی ہوئی موٹرسائیکل واپس ملنے پر بہت خوش ہوں