اشتہاریوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت

 21 اشتہاری گرفتار ،ملزمان میں احمد شکور، کاشف، اظہر، عامر، انور مسعود سمیت دیگر شامل ہیں
 لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی خصوصی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا اے ایس پی ڈیفنس باریرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس بی بلال عربی اور ان کی پی او ٹیم نے 24 گھنٹوں کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے اے اور بی کیٹیگری کے 21 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیاترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں احمد شکور، کاشف، اظہر، عامر، انور مسعود سمیت دیگر شامل ہیں، جو چیک ڈس آنر، فراڈ، ڈکیتی اور چوری جیسے سنگین مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان کو دورانِ پٹرولنگ، ناکہ بندیوں اور مختلف ریسورسز کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور قانون سے فرار ہونے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گاایس پی کینٹ نے شاندار کارروائی پر ایس ایچ او ڈیفنس بی بلال عربی اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور کڑی نگرانی جاری ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔