اگر کوئی عمرانیت پر فرنٹ فٹ پر آئے تو فرنٹ رہے گا نہ فٹ ، پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی، پابندی اور نو مئی کیسز کا منطقی انجام آپشنز میں شامل
ہندوستان کا لبادہ اوڑھ کر ایوان میں بیٹھے افراد کو کیڑے مکوڑوں کی طرح مسل دیا جائے گا، ڈرنے اور ڈرانے کا وقت ختم، اب ایکشن کی باری ہے
اسلا م آباد(آئی این پی ) سینیٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی اور اس کی قیادت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی عمرانیت پر فرنٹ فٹ پر آئے تو فرنٹ رہے گا نہ فٹ۔ آج (پیر) سے ایسی کی تیسی ہوگی، پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی، پابندی اور نو مئی کیسز کا منطقی انجام آپشنز میں شامل ہے۔ ہندوستان کا لبادہ اوڑھ کر ایوان میں بیٹھے افراد کو کیڑے مکوڑوں کی طرح مسل دیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر نے اشارہ دیا ہے کہ اگر عمرانیت کے نام پر ریاستی اداروں کے خلاف سازش کی گئی تو ریاست بھرپور ردعمل دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے کیسز، نااہلی، پابندی، گورنر راج اور خیبرپختونخوا میں مفرور عناصر کے خلاف کارروائی کو آپشنز میں شامل کیا جا چکا ہے۔ فیصل واوڈا نے پارلیمان میں پی ٹی آئی کے اراکین پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہندوستان کا لبادہ اوڑھ کر کچھ لوگ ایوان میں بیٹھے ہیں، انہیں کیڑوں مکوڑوں کی طرح مسل دیا جائے گا۔انہوں نے بانی پی ٹی آئی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل فوج پر حملے کرتے رہے اور پاکستان کے دشمن ایم این اے، سینیٹرز اور وزرا افغانستان چلے جائیں۔ انہوں نے بیرسٹر گوہر خان کو مخلص قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں سے مختلف ہیں۔ وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ انہیں بدمعاشی نہ کرنے کی وارننگ دی گئی تو وہ واپس چلے گئے اور سہیل آفریدی نہ اڈیالہ آئے اور نہ اسلام آباد ہائی کورٹ تو بہنوں کی ملاقات ہوگئی