دھماکے کے باعث 45 سالہ امین 10 فیصد جبکہ 45 سالہ شوکت جھلس گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) امامیہ کالونی گول مسجد کے قریب ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق واقعہ 14 جنوری 2026 کو پیش آیاجس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔دھماکے کے باعث 45 سالہ امین 10 فیصد جبکہ 45 سالہ شوکت 2 فیصد جھلس گئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد شاہدرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ریسکیونے شہریوں کو گھریلو گیس سلنڈرز کے محفوظ استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے