گاڑی میں گیس فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ گیا ،2افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)چمڑا منڈی کے علاقے میں گاڑی میں گیس فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیورز نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔حادثے میں 30 سالہ نصیرا اللہ اور 33 سالہ رمیز زخمی ہوئیجنہیں مزید طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیاریسکیو حکام کے مطابق واقعہ گاڑی میں گیس فلنگ کے دوران پیش آیا۔