11 سالہ عزیزعثمان کھیلتے ہوئے ریلوے ٹریک کے قریب آگیا
لاہور (کرائم رپورٹر)امامیہ کالونی پھاٹک شاہدرہ کے قریب11 سالہ بچہ ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں۔عینی شاہدین کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے ریلوے ٹریک کے قریب آنے سے ٹرین کی زد میں آ گیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ موقع پر پہنچنے پر بچہ مردہ حالت میں پایا گیالاش کی شناخت عزیز عثمان کے نام سے ہوئی جسے قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔