دھماکہ کے بعد آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے اٹاری دربار کے قریب واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ کے بعد آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں 43 سالہ رانی ولد یونس، 22 سالہ بلال یونس، دو سالہ فضا یونس، 19 سالہ کوکب یونس، پانچ سالہ حیدر یونس، 60 سالہ یونس جھلس کر زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا ریسکیو حکام کے مطابق گھر کے کمرے میں گیس لیکج تھی اس دوران ہیٹر جلانے سے دھماکا ہوا۔