سرکاری سکیم :عازمین حج کی لازمی تربیت کا آج سے آغاز

 پہلا مرحلہ 27 فروری کو مکمل ہو گا، 147 مقامات پر تربیت دی جائیگی 
 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کی لازمی تربیت کا آغاز آ ج سے ہوگا۔پہلی تربیتی ورکشاپ آج پشاور میں ہو گی ، پیر 20 جنوری کو حیدرا آباد اور نوشتہ میں تربیتی کیمپ لگیں گے۔منگل 21 جنوری کو کوہاٹ، شیخوپورہ اور میرپور خاص کے عازمین حج تربیت حاصل کریں گے۔لازمی حج تربیت کا پہلا مرحلہ 27 فروری کو مکمل ہو گا۔ملک بھر میں 147 مقامات پر حج تربیت فراہم کی جائے گی۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کے لیے تربیتی ورکشاپس میں شرکت لازمی ہے۔عازمین حج کی حاضری پاک حج موبائل ایپ میں موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے لی جائے گی۔