چائلڈ لیبر کے لیے ماہانہ وظیفے

پنجاب حکومت بچوں کو مزدوری سے نکالنے پر ان کے والدین کو مشروط کیش سپورٹ فراہم کرے گی
 لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے مشروط ماہانہ وظیفے دینے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے کرتے ہوئے 18 سال سے کم عمر بچوں کو مزدوری سے نکالنے پر ان کے والدین کو مشروط کیش سپورٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مالی معاونت کی فراہمی کے بعد بچوں کو تعلیم اور فنی تربیت دینے کے انتظامات کیے جائیں گے،چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے خصوصی ٹاسک کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جبکہ اس حوالے سے ایک جامع اور مؤثر پلان ترتیب دیا جائے گا،حکومت نے چائلڈ لیبر سے متعلق موجودہ قوانین میں ترامیم کے لیے بھی سفارشات طلب کر لیں تاکہ قانون کو مزید سخت اور مؤثر بنایا جا سکے۔