اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پر کہا کہ یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی بچہ غربت کی وجہ سے مزدوری کرنے پر مجبور نہ ہو، تمام اسٹیک ہولڈرز چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن بچوں کو استحصال اور مشقت سے بچانے کی یاد دہانی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں سے مشقت لینا ایک عالمی چیلنج ہے، بچوں کو محفوظ مستقبل کی فراہمی کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی، پاکستان بچوں کے استحصال کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان نے بچوں کے استحصال کے خاتمے اور ان کی مدد کے لیے کئی اقدامات کیے، پاکستان نے بچوں کے استحصال اور چائلڈ لیبر کی روک تھام کیلئے قوانین منظور کیے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال، بحالی کے لیے مثر نظام اور سروس یونٹس قائم کیے گئے ہیں