پشاور( آئی این پی )خیبر پختونخوا میں ٹی ایم اوز اور ہائوس آفیسرز کے ماہانہ وظیفے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرینی ڈاکٹرز اور ہائوس آفیسرز کے ماہانہ وظیفے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، ہائوس آفیسرز کے وظیفے میں ہر سال مزید 5 فیصد اضافہ ہوگا۔صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ہاس آفیسرز کے وظیفے میں اضافہ کیا گیا۔