14 ایمرجنسی وہیکلز اور 35 سے زائد ریسکیورز نے آپریشن میں حصہ لیا :ریسکیو
لاہور (کرائم رپورٹر) بند روڈ کے علاقے شبلی ٹاؤن، میراج مسجد کے قریب واقع سائیکل مینوفیکچرنگ فیکٹری میں آگ بھڑک اْٹھی۔ آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 14 ایمرجنسی وہیکلز اور 35 سے زائد ریسکیورز نے آپریشن میں حصہ لیا جبکہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے مسلسل کارروائی میں مصروف رہے ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں اور فائر ٹیمیں موقع پر موجود رہتے ہوئے صورتحال پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ریسکیوکے مطابق فائر کنٹرول کے بعد کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا۔