ڈھاکہ(آئی این پی ) بنگلا دیش نے میانمار میں جاری خانہ جنگی کے اثرات سرحد پار پہنچنے پر میانمار کے سفیر کو طلب کیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ، سرحدی جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے ایک بنگلا دیشی بچی زخمی ہو گئی۔بنگلا دیشی حکام کے مطابق میانمار کی ریاست راخائن میں فوج، اراکان آرمی اور اراکان روہنگیا سالویشن آرمی(اے آر ایس اے) کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، جس کے باعث بنگلا دیش کے ضلع کاکس بازار کے کم از کم ایک درجن دیہات متاثر ہوئے ہیں