اسحاق ڈار سے امریکی سفیرکی ملاقات، باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  دونوں   عہدیداروں کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول   میں ہوئی ۔   ملاقات کے دوران  دوطرفہ تعلقات  کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی ۔