خواجہ محمد آصف سے ہالینڈ کے سفیرکی ملاقات‘افغانستان سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے نیدرلینڈ کے سفیررابرٹ جان سیگرٹ نے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نیدرلینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ پاک۔ افغان سرحد پر تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔