سلطنتِ بنگلا کا نیا نقشہ جاری، بھارت و میانمار کے کئی علاقے شامل،بھارت میں تشویش کی لہر

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سلطنتِ بنگلا نام سے مشہور ترکی کی حمایت یافتہ ایک تنظیم ڈھاکا میں سرگرم ہو گئی ہے جس نے ایک نقشہ جاری کیا ہے، اس نقشے میں مکمل بنگلا دیش دکھایا گیا ہے، جس میں میانمار کی آرکان ریاست، بھارت کی بہار، جھارکھنڈ، اوڑیسہ اور پورا شمال مشرقی علاقہ شامل ہیں۔ یہ نقشہ ڈھاکا کی جامعات میں بھی دیکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ بنگلا دیش کی عبوری یونس حکومت کے حامیوں نے پہلے بھی بھارت کے شمال مشرقی علاقوں کو بنگلا دیش میں شامل کرنے کی بات کی تھی۔  بھارت کے ماہرین ترک امور کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں مسلم برادر ہوڈ کے اثر و رسوخ اور ترک این جی اوز کے کردار پر کڑی نظر رکھی جائے کیونکہ اس سے بھارت کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔