عبداللہ خان اور عبیداللہ کی لاشیں مقامی افراد نے ملبے سے نکال لیں،سول ہسپتال منتقل
ٹھٹھہ(آئی این پی) ٹھٹھہ میں اونگر کے قریب کوئلے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مزدور کان سے کوئلہ نکال رہے کہ اچانک مٹی کا تود ہ گر گیا جس کے بعد عبداللہ خان اور عبیداللہ کی لاشیں مقامی افراد نے ملبے سے نکال لیں۔دونوں مزدوروں کی لاشیں سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دی گئی ہیں۔