لاہور(کرائم رپورٹر )آشیانہ روڈ اعظم چوک نزد محمود شادی ہال کے قریب سے چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو افراد زخمی ہو گئے۔ مٹی اور کانوں کی بنی چھت زور دار دھماکے سے نیچے گری،چھت گرنے کے اس واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے جن موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمی افراد کی شناخت 45 سالہ شبیر اور 15 سالہ ذوالقرنین کینام سے ہوئی ہے۔