سوات: زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس کا شکار

سوات: زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس کا شکار

سوات کے علاقے مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیرزمین گہرائی 96 میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔شہریوں نے خوف کے مارے استغفراللہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ شہریوں میں بے چینی اور خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی۔