بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس کا شکار

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس کا شکار

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع قلات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی گہرائی 11 کلومیٹر تھی، اور اس کا مرکز قلات سے 35 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا۔ جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے تاہم انہیں شدت سے محسوس کیا گیا۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔یہ زلزلہ گزشتہ روز کوئٹہ اور گردونواح میں محسوس ہونے والے 4.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد آیا ہے، جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔