بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گرد و نواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی، اور اس کا مرکز خضدار سے 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔ جیسے ہی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر اکھٹے ہو گئے۔ تاہم، ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔علاقے میں لوگوں کی حفاظت کے لیے حکام کی جانب سے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے کے بعد مقامی ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔