پھیکا شوٹر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

 پولیس برآمدگی مال و اسلحہ لے جارہی تھی، ملزم رفیق عرف پھیکی شدید زخمی ، زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا قتل، اغواء برائے تاوان اقدام قتل، بھتہ خوری،ڈکیتی میں مطلوب انتہائی خطرناک شوٹر ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ترجمان او سی یو کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا قتل، اغواء برائے تاوان اقدام قتل، بھتہ خوری،ڈکیتی میں مطلوب انتہائی خطرناک شوٹر ملزم رفیق عرف پھیکی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیاسب انسپکٹر شبیر حسین اور ان کی ٹیم ملزم برریمانڈجسمانی کو برائے برآمدگی مال مسروقہ و اسلحہ علاقہ تھانہ نشترکالونی لے جارہی تھی۔نامعلوم ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی شوٹر کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم رفیق عرف پھیکی شدید زخمی ہوگیا جسکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاڈی ایس پی او سی یو چوہدری فیصل شریف کے مطابق ہلاک ملزم لاہورشیخوپورہ اور قصور میں قتل،اغواء برائے تاوان، اقدام قتل،دیشت گردی ،بھتہ خوری،ڈکیتی جیسے سنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھایاد رہے کچھ سال قبل ہلاک ملزم نے رحمان گارڈن کے باہر 6شہریوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا مقتولین کے ورثاء نے ملزم کے خوف سے مقدمہ اپنے مخالفین پر درج کر وا دیا تھاکچھ عرصہ قبل ہلاک ہونے والے ملزم نے شیخوپورہ کے علاقہ میں بھی ایک شہری کو بے دردی سے قتل کر دیا تھاملزم نے شہری کو قتل کرنے کے بعد ورثاء کو نعش کے بدلے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیاتھا،رقم نہ ملنے پر سفاک ملزم نے نعش کو نہر میں پھینک دیا تھاملزم انتہائی خطرناک تھا جس کے خوف سے لوگ اس کے خلاف کارروائی کروانے سے ڈرتے تھے ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچاہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائد اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جنکی گرفتاری کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردی۔