شوٹر اعظم علی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

 نامعلوم ملزمان نے ساتھی کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، اعظم علی شدید زخمی ، ہسپتال منتقل کرتے چل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ سٹی کوتوالی اور ڈاکوؤں کے درمیان شدیدفائرنگ کا تبادلہ شیخوپورہ میں دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا قتل،اقدام قتل،اغواء￿ ،میں مطلوب انتہائی خطرناک شوٹر اشتہاری ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ترجمان او سی یو کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ سٹی کوتوالی اور ڈاکوؤں کے درمیان شدیدفائرنگ کا تبادلہ شیخوپورہ میں دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا قتل،اقدام قتل،اغواء ،میں مطلوب انتہائی خطرناک شوٹر اشتہاری ملزم اعظم علی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیاپولیس ٹیم ملزم برریمانڈجسمانی کو برائے برآمدگی مال مسروقہ و اسلحہ علاقہ تھانہ گجرپورہ لے جارہی تھی نامعلوم ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی شوٹر کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم اعظم علی شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیاڈی ایس پی او سی یو دانش آصف رانجھا کے مطابق ہلاک ملزم قتل ،اقدام قتل ،اغواء￿ ، دہشت گردی ،منشیات سمگلنگ جیسے سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھاہلاک ملزم لاہور ،شیخوپورہ میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھایاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہلاک ہونے والے ملزم نے مصری شاہ کے علاقے میں دوران ڈیوٹی ڈولفن اہلکار کو فائر مار کے زخمی کردیا تھاہلاک ملزم شیخوپورہ میں قتل کی متعدد وارداتوں میں اشتہاری تھاملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچاہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائد اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جنکی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا