پیزا ڈلیوری بوائے اویس ،موٹرسائیکل سوار 22سالہ یاسر کو ڈاکوئوں نے گولی ماردی ، جگہ جگہ لوٹ مار
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈکیتی مزاحمت پر 2نوجوان زخمی دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی ہو گیازخمی ہونے والا نوجوان پیزا ڈلیوری بوائے ہے جس کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہیاویس ڈیفنس سے عسکری 10 پیزا ڈلیوری کرنے کے لیے نکلا تھا کہ ایڈن سٹی کے قریب ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیااویس نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ ڈاکو نقدی، موبائل فون اور پیزے لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے دوسرا واقعہ باٹا پورمیں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے22 سالہ یاسر کو زخمی کر دیا ڈاکو 5 ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئیشیراکوٹ میں ارسلان سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,راوی روڈ میں خرم سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں ہاشم سے1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون,نصیر آباد میں مظفر سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,مناواں میں اشتیاق سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ٹاون شپ اور شمالی چھاونی سے گاڑیاں جبکہ شادباغ کاہنہ اور نواب ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔