شیشہ پارٹی پر چھاپہ،4 خواتین سمیت 8ملزمان گرفتار

ملزمان میں ابراہیم، علی، ریحان، عمر، آمنہ، حنا، وجیہہ اور اقراء شامل ہیں

لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شیشہ پارٹی پر چھاپہ مار کر4 خواتین سمیت 8ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ملزمان پلازہ الحفیظ ٹاور میں شیشہ پارٹی کر رہے تھے۔ملزمان میں ابراہیم، علی، ریحان، عمر، آمنہ، حنا، وجیہہ اور اقراء شامل ہیں ملزمان سے 2 حقے، شیشہ فلیورز اور ساونڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق منشیات ایکٹ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے