شیشہ پارٹی پر چھاپہ مار ، 5 خواتین سمیت 24 گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیشہ پارٹی پر چھاپہ مار کر 5 خواتین سمیت 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ان ایکشن ہے غالب مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیشہ پارٹی پر چھاپہ مار کر 5 خواتین سمیت 24 ملزمان کو گرفتار کرلیاملزمان آئس لینڈ والی بلڈنگ میں واقع کیفے میں شیشہ پارٹی کر رہے تھے ملزمان کو شیشہ پارٹی کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیاملزمان سے 4 حقے، 3 شیشہ فلیورز اور ساونڈ سسٹم برآمد کیا گیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں