قحبہ خانہ پر چھاپہ: خواتین سمیت 7 گرفتار

گرفتار ملزمان میں قحبہ خانہ کو چلانے والی نائیکہ عابدہ، فوزیہ، نسیم اور رانی شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او غازی آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قحبہ خانہ پر چھاپہ مارکر غیر اخلاقی حرکات میں ملوث خواتین سمیت 7افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او غازی آباد فیصل ندیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قحبہ خانہ پر چھاپہ مارکر غیر اخلاقی حرکات میں ملوث خواتین سمیت 7افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان میں قحبہ خانہ کو چلانے والی مشہور نائیکہ عابدہ اور فوزیہ، نسیم، رانی شامل ،مردوں میں فدا، فیاض، ساجد ہیں ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔