گھر میں آتشزدگی ،بچی ہلاک

 بچہ زخمی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اہلکار وں نے قابوڈالا
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) شفیق آباد کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں تین سالہ بچی جاں بحق جبکہ ایک بچہ جھلس کر زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں گھر میں آگ لگنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 2 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ریسیکیو 1122ذرائع کے مطابق مالی پورہ شفیق آباد کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا ، آتشزدگی کے نتیجے میں 2 سالہ بچی حورم شہزادی جھلس کر جاں بحق اور 3 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔