گھر میں آتشزدگی ،4افراد جھلس گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ روڈ پر واقع او پی ایف سوسائٹی گھر کے کمرے میں آتشزدگی 15دن کے بچے سمیت4افراد جھلس کر زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ روڈ پر واقع او پی ایف سوسائٹی گھر کے کمرے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 15دن کا شہروز 6سالہ سویرا 5سالہ الوبیہ اور 25سالہ شگفتہ جھلس کر زخمی ہوگئی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پاکر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا۔