کمسن رابعہ اپنے کمرے میں سوئی تھی اچانک آگ بھڑک اٹھی ،قیمتی سامان بھی راکھ کا ڈھیر بن گیا
ظفروال (خصوصی رپورٹ)ظفروال کے سرحدی گا ئوں درگال میں رات کی تاریکی میں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے 8سالہ معصوم بچی زندہ جل گئی۔ گزشتہ شب کمسن رابعہ اپنے کمرے میں سوئی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی ،شعلوں کی لپیٹ میں آکررابعہ بری طرح جل گئی اور موقع پرہی جان کی بازی ہارگئی۔ کمرے میں موجود گھریلو قیمتی سامان بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔