لاس اینجلس: مضافاتی علاقے میں آتشزدگی، 30ہزار افراد کو گھر چھوڑنے کی ہدایت

10ایکڑ پر لگنے والی آگ تیز ہوائوں کے باعث 3ہزار ایکڑ تک پھیل چکی،46ہزار گھر اور کاروباربجلی سے محروم
 لاس اینجلس (آئی این پی )امریکی شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں موجود جنگلات میں لگنے والی آگ تیز ہواوں کے باعث 3ہزار ایکڑ تک پھیل گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے پیسفک پلیسیڈز میں لگنے والی آگ مسلسل پھیلتی جارہی ہے، 10 ایکڑ پر لگنے والی آگ تیز ہوائوں کے باعث اب 3ہزار ایکڑ تک پھیل چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیزی سے آگ پھیلنے کے بعد لاس اینجلس شہر میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ 30ہزار افراد کو گھروں کو چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔